24 جولائی، 2024، 5:02 PM

رواں سال کے اختتام تک مزید چھے سیٹلائٹس مدار میں بھیجیں گے، سربراہ ایرانی خلائی تحقیقاتی ادارہ

رواں سال کے اختتام تک مزید چھے سیٹلائٹس مدار میں بھیجیں گے، سربراہ ایرانی خلائی تحقیقاتی ادارہ

ایرانی خلائی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک مزید چھے سیٹلائٹس مدار میں بھیجیں گے۔

مہر خررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی خلائی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ حسن سالاریہ نے کہا ہے کہ رواں ایرانی کلینڈر سال کے اختتام تک مزید چھے سیٹلائٹس مدار میں بھیجے جائیں گے۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے خلائی پروگرام میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں ایران کی خلائی صنعت کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق اہم منصوبے شروع اور مکمل ہوئے جن میں سب سے نمایاں چابہار خلائی اڈہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک چابہار خلائی اڈے کا پہلا مرحلہ فعال ہوجائے گا۔

حسن سالاریہ نے مزید کہا کہ رواں سال کے آخر تک مزید چھے سیٹلائٹس خلا میں بھیجے جائیں گے جن میں طلوع3 اور ظفر2 قابل ذکر ہیں۔

News ID 1925573

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha